12 فروری 2019 - 11:35
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان/ سعودی ولیعہد کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد افراد بھی پاکستان آرہے ہیں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان آئیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد آئل ریفائنری سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد افراد بھی پاکستان آرہے ہیں، جن کے قیام کے لیے اسلام آباد کے دونوں بڑے ہوٹل اور پنجاب ہاؤس کو مختص کیا جارہا ہے۔
سعودی ولیعہد کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولیعہد کے ہمراہ آنے والے وفود کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

.......

/169